ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے 17 نومبر 2025 کو پین کارڈ معاملہ میں فیصلہ سناتے ہوئے اعظم خان اور عبداللہ کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔ دونوں کو 7-7 سال قید اور 50-50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔


i
سماجودای پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو عدالت سے زبردست دھچکا لگا ہے۔ عدالت نے 2 پین کارڈ معاملے میں ہوئی سزا کے خلاف دونوں کی عرضیاں خارج کرتے ہوئے سزا کو برقرار رکھا ہے۔ ایسے میں اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو طویل عرصے تک جیل میں ہی رہنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ عبداللہ اعظم کے 2 پین کارڈ معاملے میں سماجوادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی سزا کے خلاف داخل اپیل پر آج رامپور کی سیشن کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اس معاملے میں دونوں کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے سزا کو برقرار رکھا۔ یہ معاملہ 2019 میں بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ کے ذریعہ درج کرائے گئے مقدمے سے وابستہ ہے۔ الزام ہے کہ عبداللہ اعظم نے مختلف تاریخ پیدائش کی بنیاد پر 2 پین کارڈ بنوائے تھے۔ اس معاملے میں اعظم خان کا کردار بھی تحقیقات کے دائرے میں آیا تھا۔
یاد رہے کہ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے 17 نومبر 2025 کو اس معاملہ میں فیصلہ سناتے ہوئے اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔ عدالت نے دونوں کو 7-7 سال قید اور 50-50 ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے فیصلے کے بعد 25 نومبر 2025 کو دونوں کی جانب سے سیشن کورٹ میں اپیل داخل کی گئی تھی۔ فی الحال اعظم خان اور عبداللہ اعظم دونوں ہی رامپور کی ضلع جیل میں قید ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اعظم خان نومبر 2025 سے جیل میں بند ہیں، انہیں پین کارڈ معاملے میں ہی 7 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ اعظم خان ستمبر 2025 میں جیل سے رہا ہوئے تھے، حالانکہ 55 روز بعد 18 نومبر 2025 کو عدالت کے فیصلے کے بعد انہیں جیل جانا پڑا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
