راہل گاندھی کی ووٹروں سے اپیل: کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں مستقبل اور انصاف کے لیے فیصلہ کن ووٹ دیں

کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مستقبل، انصاف اور بہتر حکمرانی کے لیے ووٹ دیں۔ انہوں نے ایک روز قبل جاری اپنے ویڈیو پیغامات میں تینوں خطوں کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب محض حکومت بنانے کا نہیں بلکہ آنے والے وقت کی سمت طے کرنے کا موقع ہے۔

کیرالہ کے حوالے سے راہل گاندھی نے کہا کہ یہ انتخاب اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ ریاست کس طرح کی ترقی اور سیاست کو اپنائے گی۔ انہوں نے اسے نظریاتی لڑائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ قوتیں ہیں جو عوامی مفاد سے ہٹ کر سیاست کرتی ہیں، جبکہ دوسری جانب کانگریس کی قیادت والا اتحاد عوامی بہبود اور ترقی کے لیے کام کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اتحاد روزگار کے مواقع پیدا کرنے، نوجوانوں کی ہجرت کو روکنے اور منشیات کے بڑھتے استعمال پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *