دربارِ حسینی پرانی حویلی میں عطیات مہم 3 اپریل تک جاری رہے گی

ایران کیلئے طبی امداد کے ضمن میں دربارِ حسینی پرانی حویلی میں عطیات مہم 3 اپریل تک جاری رہے گی۔

حیدرآباد۔29/مارچ(باقر علی)انجمنِ اتحادِ ایرانیانِ دکن کے زیرِ اہتمام ایران کی امداد اور میڈیکل سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک خصوصی ڈونیشن مہم کا 26 مارچ سے آغاز ہوا جو 3 اپریل بروز جمعہ شام 5 بجے تا 9 بجے رات دربارِ حسینیِ ایرانیان پرانی حویلی میں جاری رہے گی جہاں عوام کی جانب سے دی گئی رقم کی رسید بھی دی جارہی ہے۔جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انجمن اتحاد ایرانیان دکن کے زمہ داران بتایا کہ ہندوستان بالخصوص حیدرآباد کی عوام میں ایران کیلئے خلوص و محبت، مراجع اکرام پر اعتماد اور ڈونیشن کیلئے تاریخ میں توسیع کے مطالبہ کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔منتظمین نے عوام بالخصوص مخیر حضرات اور اہلِ خیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ایران کے لیے اپنی امداد پیش کریں۔عطیات نقد رقم کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء کی صورت میں بھی دیے جا سکتے ہیں۔انجمن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہر چھوٹی سے چھوٹی مدد بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے اور اجتماعی تعاون ہی سے ضرورت مندوں تک مؤثر امداد پہنچائی جا سکتی ہے منتظمین نے عوام سے ایران کے حق میں دعا کی گزارش کی اور اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے تعاون کرنے والے افراد سے اظہار تشکر کیا۔مزید معلومات سید عباس زارع: 9963438786
مہدی کربلائی: 9948242652 سے ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *