دوران پرواز فیل ہوگیا انجن، دہلی ہوائی اڈے پر انڈیگو طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، ٹل گیا بڑا حادثہ

انڈیگو کے ویٹ لیز پر لیے گئے بی737-800 ہوائی جہاز (ٹی سی سی اواین) کی پرواز 6ای 579 (وشاکھاپٹنم- دہلی) میں آج صبح بے قابو طور سے نمبر1 انجن میں خرابی آئی تھی۔ شدید کمپن کے بعد انجن 1 فیل ہو گیا۔ ہوائی جہاز میں سی ایف ایم56  انجن لگا ہے۔ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا اور طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کرائی گئی۔ اس موقع پر کچھ دیر کے لیے دہلی ہوائی اڈے پر افراتفری کا ماحول رہا۔ طیارے کو معائنہ اور مرمت کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ ڈی اے ایس (این آر) کی طرف سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *