عالمی یوم القدس: ایران بھر میں امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف ریلیاں جاری+تصاویر/ویڈیوز

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عالمی یوم القدس اسلامی انقلاب کے بانی آیت اللہ العظمی امام روح اللہ موسوی خمینیؒ کی عظیم اور تاریخی یادگاروں میں سے ایک ہے۔ یہ دن عالمی صہیونیت کے خلاف جدوجہد اور بین الاقوامی سامراج کے مقابلے کی علامت کے طور پر عالمِ اسلام اور دنیا کے حریت پسندوں میں مزاحمت کی روح کو زندہ رکھتا ہے اور اسے ایک مقدس مقصد کی حیثیت دیتا ہے۔

امام خمینیؒ کی جانب سے یومِ القدس کے اعلان کو اب تقریباً 47 سال گزر چکے ہیں اور اس عرصے کے دوران یہ دن مسلمانوں اور آزادی پسند اقوام کے درمیان اتحاد اور بیداری کی علامت بن چکا ہے۔ ہر سال ماہِ رمضان کے آخری جمعہ کو دنیا کے مختلف ممالک میں یومِ القدس منایا جاتا ہے جہاں فلسطینی عوام کی حمایت اور صہیونی قبضے کی مخالفت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ سلسلہ مزید حساس اور تاریخی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ آج اسلام کے محاذ اور امریکی۔صہیونی محاذ کے درمیان کشمکش اس نظریاتی، اعتقادی اور انسانی مقابلے کی واضح تصویر بن کر سامنے آرہی ہے۔ اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی ایران کے مختلف شہروں میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں، شاہراہوں اور چوراہوں پر جمع ہیں۔

دارالحکومت تہران میں یومِ القدس کی مرکزی ریلی صبح 10:30 بجے شروع ہوئی جس میں معاشرے کے مختلف طبقات، نوجوانوں، خواتین اور انقلابی عوام شریک ہیں۔ شرکاء فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے”مرگ بر اسرائیل” اور “مرگ بر امریکہ” کے نعرے بلند لگارہے ہیں۔

ایرانی عوام یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں، اسلامی تبلیغی کونسل

اس سے پہلے اسلامی تبلیغی کونسل نے یوم القدس کے حوالے سے ایرانی عوام کے نام پیغام میں کہا کہ اس سال حساسیت کی وجہ سے ریلیوں میں شرکت مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے اس سال عالمی یومِ القدس کی شاندار ریلی ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب مغربی ایشیا کا خطہ اور ہمارا عزیز وطن اہم دوراہے پر کھڑا ہے۔ جنگِ رمضان اور ایران کی مسلح افواج کے دلیرانہ اقدامات نے ایک بار پھر صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ امریکہ کی خبیث پالیسیوں اور قابض صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کے مقابلے میں ایرانی قوم کی استقامت اور سرزمین و انسانی وقار کے دفاع کے لیے جاری تاریخی جدوجہد نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مزاحمت کرنے والی قوموں کا عزم اس جعلی حکومت کی کھوکھلی ہیبت کو توڑ سکتا ہے اور خطے کے سامنے آزادی اور نجات کے نئے افق روشن کر سکتا ہے۔

اصفہان میں القدس ریلی 

ایسے حالات میں عظیم ایرانی قوم بھی عالمی یومِ القدس کا استقبال اس حال میں کر رہی ہے کہ اس کے دل اپنے عظیم المرتبت، باوقار، مجاہد اور دانا رہبر اور ملک کے چند کمانڈروں اور محافظانِ امنیت کی شہادت کے غم سے داغدار ہیں۔ یہ شہادت اگرچہ اہلِ ایمان کے دلوں میں گہرا دکھ اور شدید غم چھوڑ گئی، لیکن اسی کے ساتھ اس بہادر امام اور شہید رہنما کی عزت، مزاحمت اور استکبار دشمنی کے مکتب کو ایرانی قوم اور دنیا کے آزادی پسندوں کے درمیان پہلے سے زیادہ زندہ اور مؤثر بنا دیا اور عوام میں ہمبستگی، یکجہتی اور بھرپور حماسی شرکت کی نئی لہر پیدا کر دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *