سپاہ پاسداران کا سخت انتباہ: امریکی فوجی فوری طور پر خطہ چھوڑ دیں ورنہ ہر جگہ نشانہ بنایا جائے گا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں امریکی فوجیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر خطے سے نکل جائیں، بصورت دیگر جہاں بھی ہوں گے ان کو نشانہ بنایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی اگر خطہ نہ چھوڑیں تو انہیں ہوٹلوں، سرنگوں، صنعتی علاقوں اور زیرِ زمین پناہ گاہوں سمیت کسی بھی مقام پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

بیان کے مطابق وعدہ صادق 4 آپریشن کی چوالیسویں لہر کے دوران خیبر شکن میزائلوں کے ذریعے اسرائیلی اہداف پر حملے کیے گئے۔ اس کارروائی میں مغربی یروشلم، تل ابیب اور ایلات کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی تئیسویں رمضان کی شب اور یومِ قدس کے موقع پر انجام دی گئی اور اسے شہداء، بالخصوص جنرل حسین سلامی سے منسوب کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بحرین کے منامہ اور عراق کے اربیل میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر بھی شدید میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ کارروائی کے دوران ایک فضائی ایندھن بردار طیارے کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں سوار چھ افراد ہلاک ہوئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *