شہداء کے خون کا انتقام ضرور لیا جائے گا، رہبر انقلاب آیت خامنہ ای

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شہداء کے خون کا انتقام ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ایرانی مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوجی دستے پوری قوت کے ساتھ ملک کا دفاع کر رہے ہیں اور دشمن کے حملوں کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے صبر کی دعا کی اور قوم کو یقین دلایا کہ ہر ایرانی شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *