24 گھنٹوں میں دشمن کے 13 جدید ترین ڈرون طیارے تباہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ملک کے مختلف حصوں میں دشمن کے 13 جدید ترین ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا ہے۔

ایرانی آرمی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ائیر ڈیفنس سسٹم نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے طیاروں کے خلاف کامیاب کاروائی کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک دشمن کے 13 جدیدترین ڈرون طیارے تباہ کیے گئے ہیں جن میں ایم کیو9، ہرمس اور اوربٹر ڈرون شامل ہیں۔

ایرانی آرمی کے مطابق، دشمن کے ڈرون طیاروں کو آرمی اور سپاہ پاسداران انقلاب کے مشترکہ ائیر ڈیفنس سسٹم نے تہران، اصفہان اور کرمان میں ہدف بناکر تباہ کردیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اور صہیونی جارحیت کی جارحیت شروع ہونے کے بعد اب تک سپاہ پاسداران انقلاب اور ایرانی آرمی نے مجموعی طور پر دشمن کے 82 طیاروں کو تباہ کردیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *