[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے آج اپنے خطاب میں زور دے کر کہا: ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے اقدامات کے بارے میں ضروری تحقیقات کرے اور اس کو سزا دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ نے ہمیں سکھایا ہے کہ اپنا دفاع کرنا کسی صورت بھی نسل کشی اور بے گناہوں کو نشانہ بنانے کا جواز نہیں بنتا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روکنا اور اس علاقے کے باشندوں تک یہ امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنا بین الاقوامی قوانین کے مطابق جرم تصور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دفاع کے بہانے اسرائیل کے فوجی اقدامات غیر ضروری ہیں اور تمام ممالک شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔
بدر البو سعیدی نے تاکید کی کہ غزہ کا محاصرہ ایک جنگی جرم سمجھا جاتا ہے اور غزہ کے باشندوں کی اس علاقے کے شمال سے جنوب کی طرف جبری بے دخلی در اصل نسل کشی کی بدترین کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسقط اقوام متحدہ کی نگرانی میں غزہ میں جنگ بندی کا فوری نفاذ چاہتا ہے۔