میری حکومت مستحکم ہے‘ بی جے پی لیڈر کے دعوے مسترد: سدارامیا

[]

بنگلورو:  کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے بی جے پی کے ایک لیڈر کے پیر کو کیے گئے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت مستحکم ہے اور گرنہیں سکتی۔

 بی جے پی رکن اسمبلی اور سابق وزیر رمیش جرکیہولی نے کہا تھا کہ کانگریس حکومت گرجائے گی اور مہاراشٹرا میں ادھو ٹھاکرے حکومت کے ساتھ جو ہوا یہاں بھی ویسا ہی ہوگا۔

جرکیہولی نے دعویٰ کیا کہ حکومت کو بیرونی کی بجائے اندرونی خطرات کا سامنا ہے اور ”ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکماراینڈ کمپنی“ اس زوال کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔

وہ پڑوسی ریاست میں اجیت پوار کے اقدام کا حوالہ دے رہے تھے۔ ان پر پلٹ وار کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ ہماری حکومت مستحکم ہے اور محض بی جے پی لیڈر کے کہہ دینے سے اس کا زوال ممکن نہیں ہے۔“ جرکیہولی نے پیر کو کانگریس کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ بی جے پی‘ حکومت کو بے دخل کرنے ”2019ء جیسے آپریشن کمل“ میں مصروف ہے۔

انہوں نے کانگریس کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ جن لوگوں نے 2019ء میں جے ڈی ایس۔کانگریس مخلوط حکومت کو زوال سے دوچار کیا وہ ایک بار پھر سرگرم ہوگئے اور حکمراں کانگریس کے ارکان اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے رشوت کی پیشکش کررہے ہیں۔

 سابق میں کانگریس سے وابستہ رہ چکے جرکیہولی نے چار سال قبل مخلوط حکومت کے زوال میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ”آپریشن کنول“ کی بات کبھی نہیں بلکہ وہ ڈی سی ایم شیوکمار کی ”ڈرامہ کمپنی“ کے بارے میں بات کررہی ہے۔“



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *