
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبدالله بن زاید آل نهیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلۂ خیال کیا۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر اماراتی ہم منصب کو ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کی تازہ صورتحال اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کے ممالک کے درمیان مسلسل رابطوں اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون ہی مشترکہ مفادات کے تحفظ اور علاقائی استحکام و سلامتی کو یقینی بناسکتا ہے۔
