[]
لندن: ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مہلک حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے ہفتہ کو لندن میں ریلی نکالیں گے۔
مقامی پولیس کا اندازہ ہے کہ صرف لندن میں تقریباً دس لاکھ لوگ اکٹھے ہوں گے، گلاسگو اور مانچسٹر سمیت ملک بھر کے شہروں میں لاکھوں افراد کے سڑکوں پر اترنے کی توقع ہے۔
لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ 1,000 سے زیادہ اہلکار ڈیوٹی پر ہوں گے کیونکہ وہاں دوپہر میں ایک بڑے احتجاج کی تیاری جاری ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ آج دو پہر وسطی لندن میں ایک اہم احتجاج ہونے جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ ویسٹ منسٹر، واٹر لو برج، اسٹرینڈ، وائٹ ہال اور آس پاس کی سڑکوں پربہت زیادہ ہجوم جمع ہوں گے۔
یہ ریلیاں ایک ایسے وقت میں منعقد کی جا رہی ہیں جب اسرائیل غزہ کو کنٹرول کرنے والے فلسطینی گروپ حماس کے خلاف زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے ہفتے کے روز کہا کہ شمالی غزہ اور غزہ شہر کے تمام باشندوں کو حملہ شروع ہونے سے پہلے جنوب کی طرف نقل مکانی کرلینی چاہیے۔