پتنگ کی دکانوں کامعائنہ

سَنکرانتی تہوار کے پیشِ نظر اے ایس آئی میرچوک پولیس اسٹیشن عبّاس علی نے آج پولیس کے دیگر عملے کے ہمراہ میرچوک پولیس اسٹیشن حدود میں مختلف مقامات بشمول پرانی حویلی کا دورہ کرتے ہوئے پتنگ کی دکانوں کا معائنہ کیا ۔ جانچ کے دوران دکانوں میں صرف کاٹن مانجا (سوتی ڈور) پایا گیا۔پولیس نے دکانداروں کو سخت ہدایت دی کہ وہ ممنوعہ چائنیز مانجا(CHINESE MANJA)کی فروخت سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *