مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں تعیینات ایرانی سفیر نے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا پیغام باقاعدہ طور پر پاکستانی حکام تک پہنچا دیا گیا، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ایرانی وزیر خارجہ کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
