گولوالکر پر ٹویٹ ، ڈگ وجئے سنگھ کیخلاف مقدمہ درج

[]

اندور: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر دگ وجے سنگھ کی جانب سے گولوالکر پر کیے گئے ٹویٹ کے معاملے میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی طرف سے مذمت کے بعد اندور میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں شکایت کنندہ راجیش جوشی کی درخواست پر کل مقامی توکو گنج تھانے میں مسٹر دگ وجے سنگھ کے خلاف دفعہ 153A، 469، 500 اور 505 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ نے مسٹر دگ وجے سنگھ پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔

اس سے قبل ریاست کے چیف مسٹر چوہان نے کل اس معاملے قابل اعتراض قرار دیا تھا اور اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ حقائق جانے بغیر غلط معلومات اور نفرت پھیلانا کانگریس لیڈروں کی عادت ہے۔

گولوالکر نے ساری زندگی سماجی اختلافات دور کرنے اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کیا۔ ان کے بارے میں اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈہ سے کانگریس لیڈروں کی مایوسی ظاہر ہوتی ہے، ان کی جھوٹی تصویر لگا کر سماجی نفرت پیدا کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

دراصل دگ وجے سنگھ نے کل سوشل میڈیا پر گولوالکر کی تصویر والا پوسٹر اپ لوڈ کیا تھا۔ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دلتوں، او بی سی اور مسلمانوں اور پانی، جنگل اور زمین پر حقوق کے بارے میں گولوالکر کے خیالات تھے۔

 اس پوسٹر میں دلتوں، پسماندہ طبقات اور مسلمانوں کے بارے میں مبینہ قابل اعتراض خیالات پیش کیے گئے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *