آوارہ کتوں کی گنتی سے متعلق خبر پر دہلی حکومت کا ردعمل، وزیر تعلیم کا حکم نامے سے انکار

حکم نامہ جاری ہونے کے حوالے سے اساتذہ تنظیموں نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اساتذہ تنظیموں نے حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا تھا۔ اساتذہ کاکہنا تھا کہ تعلیم ایک مقدس پیشہ ہے اور انہیں مسلسل غیر تدریسی فرائض سونپے جا رہے ہیں۔ اساتذہ تنظیم نے سوال کیا کہ آوارہ کتوں کی گنتی کا کام محکمہ مویشی پروری کو کیوں نہیں سونپا گیا؟۔ اساتذہ کی عدم موجودگی میں اسکولوں میں تعلیمی معیار کا کیا ہو گا؟ کیا اس سے معاشرے میں اساتذہ کے وقار کو ٹھیں نہیں پہنچے گی؟۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *