اجی نو موٹو کیا ہے اور یہ آپ کے جسم پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟

[]

اجینوموٹو یعنی مونوسوڈیم گلوٹامیٹ (MSG) کا ایک برانڈ نام ہے۔ ایک عام فوڈ ایڈیٹیو جو کھانے کے ذائقے کو بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اگرچہ کافی طویل عرصے سے اس ذائقہ بڑھانے والے جزو کو غلط قرار دیا جاتا رہا ہے تاہم شیف اجئے چوپڑا کا خیال ہے کہ اس جزو کو ذائقے کے لئے اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اجئے چوپڑا کہ کہنا ہے کہ یہ ٹھیک ہے، اجی نوموٹو کھانے میں ٹھیک ہے اور اتنا نقصان دہ نہیں ہے جتنا کہ لوگ اسے بناتے ہیں لیکن اوہ سو UMAMI سے لطف اندوز ہونے کے لئے مقدار اور تعدد کو ہمیشہ نظر میں رکھیں۔

آئیے اس بات کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہیں کہ اجی نوموٹو کیا ہے اور یہ ہمارے کھانے میں کیسے استعمال ہوتا ہے۔

MSG گزشتہ برسوں سے ایک تنازعہ کا موضوع رہا ہے، لیکن یہ سمجھنا ضروری ہے کہ جب زیادہ تر لوگ اعتدال پسند مقدار میں اسے استعمال کرتے ہیں تو اسے عام طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

انکیتا گھوشال بشٹ، انچارج غذائی ماہر، پرائمس سوپر اسپیشلٹی ہسپتال کا کہنا ہے کہ ایم ایس جی ایک ذائقہ بڑھانے والا جز ہے جسے اکثر ذائقہ دار، گوشت دار، یا شوربے کے ذائقے کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

یہ کھانے میں کیوں استعمال ہوتا ہے؟

MSG بنیادی طور پر کھانوں کے ذائقے کو مزید لذیذ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر نروپما راؤ، نیوٹریشنسٹ، ریجوا انرجی سنٹر، ممبئی کا کہنا ہے کہ اجی نو موٹو پکوانوں کو مزید ذائقہ دار اور دلکش بنا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ عام طور پر بہت سے کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔

اجی نوموٹو بڑے پیمانے پر پروسیسڈ فوڈز، ہوٹلوں کے کھانوں اور فاسٹ فوڈ آئٹمز میں استعمال ہوتا ہے۔

تاہم، چند چیزوں کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔

کچھ افراد MSG پر مشتمل کھانے کے استعمال کے بعد سر درد، پسینہ آنا اور سینے میں درد جیسی علامات کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اسے بعض اوقات “چائنیز ریسٹورانٹ سنڈروم” کہا جاتا ہے۔

مزید برآں کچھ افراد MSG کی زیادہ مقدار کے لئے حساس ہو سکتے ہیں یا ان کی بنیادی صحت کی کیفیت انہیں اجی نو موٹو کے لئے حساس بنادیتی ہے۔

اجی نوموٹو سوڈیم سے بھرپور ہے، جو نمک کا ایک جز ہے۔ شیکھا اگروال، ہیلتھ اینڈ ویلنیس کنسلٹنٹ اور بانیNurture  بتاتی ہیں کہ سوڈیم کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے، جو ہائی بلڈ پریشر والے افراد یا دل کی بیماری کے خطرے میں مبتلا افراد کے لئے تشویش کا باعث بنتا ہے۔

شیکھا اگروال کا بھی کہنا ہے کہ یہ وقت کے ساتھ وزن میں اضافے اور موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسی صورت میں ایم سی جی کے محدود استعمال یا مکمل پرہیز کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

MSG  کے استعمال کو محدود کیسے رکھیں؟

آپ کو اپنے کھانے میں MSG کے ماخذ سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔

گھوشال بشت کا کہنا ہے کہ قدرتی کھانوں کے ذرائع جیسے ٹماٹر، پرمیسن پنیر اور مشروم میں بھی گلوٹامیٹ ہوتا ہے اور یہ متوازن غذا کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

گھوشال بشت اس بات پر زور دیتی ہیں کہ مکمل غیر پروسس شدہ کھانوں سے بھرپور غذا کو عام طور پر انتہائی پراسیس شدہ کھانوں سے زیادہ صحت بخش سمجھا جاتا ہے جن میں ذائقہ بڑھانے کے لئے اکثر ایم ایس جی شامل ہوتا ہے۔

اجینوموٹو میں خود سے کوئی غذائیت نہیں ہوتی۔ یہ محض ایک مصنوعی ذائقہ بڑھانے والا جز ہے اور غذائیت کے بارے میں اس پر بھروسہ نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس طرح کے اضافی اشیاء پر زیادہ انحصار غذائیت سے بھرپور کھانے کی کھپت کو روک سکتا ہے جبکہ ہمیں ذائقہ سے زیادہ غذائیت سے بھرپور کھانے کی ضرورت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اجی نوموٹو یا ایم ایس جی کو آپ کھانا پکانے میں استعمال کرسکتے ہیں جب تک کہ اس کا استعمال اعتدال میں ہو۔ یہ پکوانوں کے ذائقے کو بڑھا سکتا ہے لیکن پوری خوراک پر مبنی متوازن اور متنوع غذا ہی اچھی غذائیت کی بنیاد بن سکتی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *