حجاب تنازعہ: نتیش کمار پر تنقید کے درمیان مایاوتی کا ردعمل، آر جے ڈی ممبر اسمبلی نے کہا- توہین کا حساب لیں گے‘

دوسری طرف بہار میں مہسی اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی ممبر اسمبلی کرشنا گوتم نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں کہ نصرت آپ آر جے ڈی میں آ جایئے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وزیر اعلیٰ نے بہن نصرت کی توہین کی ہے یہ صرف مسلم خاتون کی توہین نہیں ہے، یہ تمام بہن اور بیٹیوں کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہند میں جس طرح سے مذہب کی آزادی دی گئی ہے یہ اس پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بہن نصرت پروین سے کہتا ہوں کہ آپ آر جے ڈی میں آیئے، ہم آر جے ڈی پریوار کی طرف سے آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ جو بھی سنگھ واد چل رہا ہے اور اس میں ماں بہن بیٹیوں کی توہین کی جا رہی ہے اس کا ایک ایک کر کے حساب لیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *