تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات کے آخری مرحلے میں کانگریس کے تائیدی امیدواروں کی برتری برقرار

غیر حتمی مجموعی نتائج کے مطابق کانگریس کے تائیدی امیدواروں نے 6 ہزار سے زائد سرپنچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جب کہ بی آر ایس کے تائیدی امیدواروں نے 3 ہزار سے زائد نشستیں جیتیں۔ بی جے پی کے تائیدی امیدواروں نے 600 سے زائد سرپنچ عہدوں پر کامیابی درج کرائی، جبکہ آزاد امیدواروں اور دیگر جماعتوں کے حمایت یافتہ امیدواروں نے 1500 سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔ نتائج کو ریاست کی دیہی سیاست میں کانگریس کے مضبوط اثر و رسوخ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

(ان پٹ یو این آئی)

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *