بی آر ایس کو شدید دھکہ _ رکن اسمبلی ریکھانائک کانگریس میں شامل

[]

حیدرآباد _ 20 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں حکمران جماعت بی آر ایس کو آج اس وقت شدید دھکہ لگا جب اس پارٹی کی رکن اسمبلی ریکھانائک کانگریس میں شامل ہوگئیں۔ نظام آباد ضلع کے آرمور میں راہول گاندھی کی بس یاترا کے دوران ریکھانائک نے راہول گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہوگئیں۔

 

اس موقع پر راہول گاندھی نے ریکھانائک کو پارٹی کھنڈوا پہناکر کانگریس میں شامل کرلیا۔ واضح رہے کہ نرمل ضلع کے خانہ پور اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والی ریکھا نائک کو اس مرتبہ بی آر ایس قیادت نے پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا۔ ان کے بجائے بی جانسن نائک کو خانہ پور سے بی آر ایس امیدوار بنایا گیا ہے

دو دن قبل عادل آباد ضلع کے بوتھ اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے بی آر ایس پارٹی کے رکن اسمبلی نےبھی تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا ان دونوں ارکان اسمبلی کو بی آر ایس پارٹی نے اس مرتبہ ٹکٹ نہیں دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *