آندھرا پردیش کے کرنول میں دلخراش سڑک حادثہ، مندر جا رہے 5 افراد جان بحق، 2 بچے شامل

حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو کاروں کی آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی پانچ افراد کی موت ہو گئی، جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

علاقائی پولیس نے بتایا کہ حادثہ کرنول ضلع کے کوٹیکل گاؤں کے قریب پیش آیا۔ یمیگنور کے سب ڈویژنل پولیس افسر این برگھاوی کے مطابق حادثہ علی الصبح 4.30 بجے قومی شاہراہ نمبر 167 پر پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *