
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی چینل آئی ۲۴ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے ایک وفد نے گزشتہ دنوں خفیہ طور پر ابوظبی کا دورہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق، اس دورے کا مقصد خلیج فارس کے عرب ممالک اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان تیز رفتار ریلوے منصوبے کے بارے میں گفتگو تھا۔
مزید کہا گیا ہے کہ اس اسرائیلی وفد نے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
منصوبے کے تحت تجارتی سامان بھارت کی بندرگاہ سے سمندری راستے کے ذریعے امارات منتقل ہوگا اور پھر زمینی راستوں سے سعودی عرب اور اردن کے ذریعے حیفا اور یورپ پہنچایا جائے گا۔
یہ منصوبہ حتیٰ کہ غزہ جنگ کے دوران بھی خفیہ طور پر جاری رہا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سامان کے علاوہ اس راہداری کے راستے میں مواصلاتی کیبلز اور توانائی کی ترسیلی لائنیں بھی لگائی جائیں گی۔
