تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ 2025 کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے آج سے جائزہ اجلاسوں کا آغاز کر دیا ہے۔ 8 اور 9 دسمبر کو فیوچر سٹی میں منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی سمٹ کی کامیابی کے لیے تمام محکموں کے ساتھ تفصیلی مشاورت جاری ہے۔ اجلاسوں کے دوران تلنگانہ رائزنگ وژن 2047 دستاویز کو آخری شکل دی جائے گی جس کا اجرا گلوبل سمٹ میں کیا جائے گا۔ نائب وزیر اعلیٰ ملّو بھٹّی وکرمارکا اور وزیر آئی ٹی و صنعت ڈی شری دھر بابو 30 نومبر تک کمانڈ کنٹرول سینٹر میں تمام اجلاسوں میں شریک رہیں گے۔ 25 نومبر کی پہلی میٹنگ میں چیف منسٹر، نائب وزیراعلیٰ، آئی ٹی وزیر شری دھر بابو، اسپیشل چیف سیکریٹریز اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز سمٹ کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ 26 نومبر کو وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی وزراء پونّم پربھاکر، سیتکّا اور حکام کے ساتھ لاجسٹکس اور دیگر انتظامات پر دوسری میٹنگ کریں گے۔ 27 نومبر کو انفراسٹرکچر اور ترقی کے موضوع پر وزراء ووویک وینکٹا سوامی، پونّم پربھاکر، سیتکّا، محمد اظہرالدین، پونگو لیٹی سرینواس ریڈی، کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی اور حکام چیف منسٹر کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 28 نومبر کو شام 4 بجے تعلیم اور نوجوانوں کی بہبود کے موضوع پر وزراء واکٹی سری ہری، وویک وینکٹ سوامی اور متعلقہ حکام کے ساتھ اجلاس ہوگا، جبکہ شام 6 بجے سیاحت اور مندر سیاحت کے موضوع پر وزراء جوپلی کرشنا راؤ، کونڈا سریکھا اور حکام شرکت کریں گے۔ 29 نومبر کو شام 4 بجے زراعت اور بہبود کے محکموں کے وزراء تومّلا ناگیشور راؤ، اُتم کمار ریڈی، واکٹی سری ہری اور حکام اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ شام 6 بجے وزراء پونّم پربھاکر، اڈلوری لکشمن کمار، سیتکّا اور محمد اظہرالدین سمٹ سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ 30 نومبر کو محکمہ صحت کے وزیر دامودر راجا نرسِمہا اور متعلقہ حکام چیف منسٹر کے ساتھ اجلاس میں سمٹ کے حتمی ایجنڈے کو آخری شکل دیں گے۔
