واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ، روسی صدر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ G-20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں ۔یہ G-20 سربراہی اجلاس ہندوستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یہ 2023 میں ہندوستان کی صدارت میں تھا کہ افریقہ کو G-20 کے ایک حصے کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے جب افریقہ میں G-20 سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ امریکہ، روس اور چین کی غیر موجودگی میں، ہندوستان اس سربراہی اجلاس میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
امریکہ، روس اور چین کی غیر موجودگی میں اس بار سربراہی اجلاس کا مرکز ہندوستان رہا
