
حیدرآباد ۔ سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے قریب 17 نومبر کو پیش آئے بس حادثے کے شہداء کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ کے بعد تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئی۔
تلنگانہ کے ریاستی وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین نے بتایا ہے کہ دو دن قبل ہی تدفین کا عمل انجام پایا جانے والا تھا تاہم سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کے سلسلے میں یہاں کے قواعد کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔
واضح ہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 45 زائرین چند دن قبل مدینہ کے قریب رونما دلخراش سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

