
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف اور ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق وزارت خارجہ نے بتایا کہ روسی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا بنیادی موضوع علاقائی سلامتی کے مسائل تھے۔
واضح رہے روسی وزیر خارجہ سگئی لاوروف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کے روز بھی ٹیلیفونک گفتگو کی تھی، جس میں علاقائی امور کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
