[]
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے سورہ نساء کی آیت نمبر 75 اور 76 لکھی: اے اسلامی ممالک کے قائدین اور نمائندو! تم خدا کی راہ میں اور ان مردوں، عورتوں اور بچوں کی راہ میں کیوں نہیں لڑتے جنہیں ظالموں نے کمزور کر دیا ہے؟
وہی (ستمدیدہ) لوگ جو کہتے ہیں: “خداوندا! ہمیں اس شہر سے نکال دے جس کے لوگ ظالم ہیں اور اپنی طرف سے ہمارے لیے ایک ولی مقرر کر اور اپنی طرف سے ہمارے لیے کوئی مددگار مقرر فرما۔
جو ایمان لائے وہ خدا کی راہ میں لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ طاغوت کی راہ میں لڑتے ہیں۔ پس شیطان کے مددگاروں سے لڑو کیونکہ شیطان کا منصوبہ کمزور (کھوکھلا) ہے۔