بیوی نے ماں کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا – تلنگانہ کے میٹ پلی میں دل دہلا دینے والا واقعہ

جگتیال ضلع میں لرزہ خیز واردات

بیوی نے ماں کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا

گھریلو جھگڑا خونریز انجام تک پہنچا

 

تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے میٹ پلی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں گھریلو جھگڑے نے خوفناک رخ اختیار کرتے ہوئے بیوی نے اپنی ہی ماں کی مدد سے شوہر کا قتل کر دیا

 

تفصیلات کے مطابق میٹ پلی ٹاؤن کے رہنے والے بھومیش اور وجیا کی شادی کو سات سال ہو چکے تھے، مگر شادی کے دن سے ہی دونوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی گئی۔ تنازعات اس حد تک بڑھے کہ وجیا شوہر سے علیحدگی اختیار کر کے اپنے میکے میں رہنے لگی۔

 

منگل کے روز بھومیش اپنی بیوی سے بات چیت اور معاملہ حل کرنے کیلئے سسرال پہنچا۔ لیکن وہاں ہونے والی تلخ بحث اچانک خوفناک جھگڑے  میں تبدیل ہوگئی۔ اسی دوران وجیا نے اپنی ماں لکشمی کے ساتھ مل کر بھومیش پر حملہ کر دیا۔ حملہ اتنا شدید تھا کہ بھومیش نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

 

قتل کی خبر نے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے، جبکہ پولیس نے وجیا اور لکشمی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *