عالمی خبریں Archives -

لبنان کے دفاع میں ایران کا کردار قابل تحسین ہے، بیروت تہران سے تعلقات بہتر بنائے، حزب اللہ کا بیان
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں لبنانی عوام کے دفاع کے لیے ایران کا ردعمل اس بات کا واضح پیغام ہے کہ تہران لبنان کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور عملی سطح پر اپنی وابستگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی حکام کو موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق ازسرنو منظم اور بہتر بنانا چاہیے۔

حزب اللہ نے زور دے کر کہا کہ لبنانی حکام ایران کی جانب سے فراہم کی جانے والی حمایت اور تعاون سے استفادہ کریں تاکہ قومی مقاصد کے حصول میں مدد مل سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کا حالیہ موقف اس یقین پر مبنی ہے کہ خطے اور اس کے ممالک کا استحکام اس بات سے وابستہ ہے کہ تمام فریق جنگ بندی اور دیگر معاہدوں کے تحفظ کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں اور اسرائیل کو ان معاہدوں کی پابندی پر مجبور کیا جائے۔

حزب اللہ کے مطابق لبنان کے جائز حقوق کی حمایت اور اس راہ میں سیاسی و مالی اخراجات برداشت کرنا ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ ایران لبنان کا حامی اور مددگار ہے، نہ کہ لبنان ایران کا۔

تنظیم نے لبنانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی حمایت پر قدردانی کا اظہار کریں اور بیرونی دباؤ یا ہدایات کے تحت تہران کے خلاف توہین آمیز موقف اختیار کرنے سے گریز کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ بیرونی قوتوں کی ہدایات ایران کے جرات مندانہ موقف اور اس کی وفاداری کو متاثر نہیں کر سکتیں، خصوصاً ایسے دور میں جب مفادات کو اصولوں پر ترجیح دی جا رہی ہے۔

حزب اللہ نے بعض حلقوں کی جانب سے اسرائیلی جارحیت روکنے میں ایران کے کردار کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد اور ناقابل قبول قرار دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کا ردعمل یمن کی انصار اللہ کی حمایت کے ساتھ اس مقصد کے تحت سامنے آیا تاکہ امریکہ کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ اسرائیلی جارحیت کی پشت پناہی تمام معاہدوں اور مفاہمتوں کو خطرے میں ڈال دیتی ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ ایران اس بات پر زور دیتا ہے کہ کسی بھی جنگ بندی معاہدے کا اطلاق تمام محاذوں، بالخصوص لبنان، پر ہونا چاہیے۔

بیان کے مطابق خطے میں مزاحمتی قوتوں کی موجودگی اور ان کی طاقت لبنانی ریاست کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ بالواسطہ مذاکرات کے ذریعے اسرائیل کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کرے اور بے گھر ہونے والے شہریوں کی واپسی اور ملک کی تعمیر نو کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان کے اختتام پر ایران کی قیادت، پاسداران انقلاب اور ایرانی عوام کی جانب سے لبنان کے حقوق کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے موقف کو جرات مندانہ اور وفادارانہ قرار دیا۔

The post لبنان کے دفاع میں ایران کا کردار قابل تحسین ہے، بیروت تہران سے تعلقات بہتر بنائے، حزب اللہ کا بیان appeared first on .

صہیونی حکومت کے خلاف ایران اور یمن کے اقدامات قابل تحسین ہیں، شیخ اکرم الکعبی
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک النجباء عراق کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے اسرائیل کے خلاف حالیہ اقدامات پر ایران کی قیادت اور پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کے خلاف ایران کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات نے اسرائیل کو اس کی پالیسیوں پر مؤثر جواب دیا ہے۔

شیخ اکرم الکعبی نے یمن کی مسلح قوتوں کی فوری کارروائیوں کو بھی قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمنی مجاہدین کا بروقت اقدام دشمن کے لیے ایک غیر متوقع اور چونکا دینے والا جواب ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ذلت اور رسوائی ان حکمرانوں کا مقدر ہے جو عالمی طاقتوں کے دباؤ، توہین اور تحقیر کو قبول کر لیتے ہیں اور اپنے قومی وقار کا دفاع نہیں کرتے۔

النجباء کے سربراہ نے بعض عراقی حلقوں کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے عناصر کے ساتھ مفاہمت اور سمجھوتے کی کوششیں بے سود ہیں جن کی سیاست ظلم، بدعنوانی، دھوکے، جھوٹ اور خیانت پر مبنی ہو۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے فریقوں کے ساتھ صرف طاقت اور اسلحے کی زبان ہی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

شیخ اکرم الکعبی نے مزید کہا کہ مزاحمت اور طاقت کے ذریعے دفاع کا راستہ ان کا واضح انتخاب ہے اور وہ کسی بھی صورت اس پالیسی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

The post صہیونی حکومت کے خلاف ایران اور یمن کے اقدامات قابل تحسین ہیں، شیخ اکرم الکعبی appeared first on .

کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، جنرل علی جهانشاهی
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جهانشاهی نے ملک کے مغربی سرحدی علاقے میں واقع 71ویں میکانائزڈ پیادہ بریگیڈ ابوذر کے آپریشنل یونٹوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بری فوج کے تمام دستے اپنے سپرد کردہ فرائض کی انجام دہی اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے علاقے میں تعینات یونٹوں کی جنگی اور آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بری فوج کے دستے مکمل چوکس تیار ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل جهانشاهی نے کہا، بری فوج کے جوان مکمل ہوشیاری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور سپریم کمانڈر کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی سالمیت، آزادی اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے آخری قطرۂ خون تک ڈٹے رہیں گے۔

انہوں نے سرحدی علاقوں میں پائیدار سلامتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی صلاحیت، بازدارتی قوت اور آپریشنل تیاری کو مسلسل بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کے مطابق ملک کی سرحدوں کا امن اور استحکام مسلح افواج کی مستقل موجودگی، تیاری اور مؤثر کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

ایرانی بری فوج کے کمانڈر نے 71ویں میکانائزڈ پیادہ بریگیڈ ابوذر کے افسران اور جوانوں کی خدمات، قربانیوں اور جذبۂ ایثار کو سراہتے ہوئے ان کی جنگی صلاحیت، نظم و ضبط اور تیاری کو اطمینان بخش قرار دیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوجی دستوں کی جنگی اور آپریشنل تیاری کو ان کے سپرد کردہ فرائض اور ذمہ داریوں کے مطابق مزید بہتر بنانے کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا۔

دورے کے دوران بریگیڈیئر جنرل علی جهانشاهی نے بریگیڈ کے مختلف آپریشنل شعبوں، عسکری سازوسامان اور جنگی صلاحیتوں کا معائنہ بھی کیا اور یونٹ کی حالیہ سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں کا جائزہ لیا۔

The post کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، جنرل علی جهانشاهی appeared first on .

اسرائیل اور امریکہ ایران کو علاقائی طاقت بننے سے روکنا چاہتے ہیں، صہیونی سفیر کا اعتراف
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن میں اسرائیلی سفیر یخیل لائٹر نے ایک امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے خطے میں مشترکہ اہداف ہیں اور دونوں ایران کو ایک غالب علاقائی طاقت بننے سے روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب قریبی تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ ایران خطے میں اپنے اثر و رسوخ کو مزید نہ بڑھا سکے۔ لائٹر کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے درمیان گہمی تعلقات، قریبی رابطہ کاری اور باہمی ہم آہنگی موجود ہے۔

اسرائیلی سفیر نے لبنان کے مسئلے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران لبنان کے معاملے کو امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم اسرائیل اس دونوں امور کے درمیان کسی قسم کے تعلق کو تسلیم نہیں کرتا۔ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے کردار کو قبول نہیں کرے گا اور نہ ہی ایسی صورتحال کی اجازت دے گا جس میں حزب اللہ اسرائیل کے خلاف کارروائیاں کرے۔

یخیل لائٹر نے مزید دعوی کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو بھی اس مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں۔

اسرائیلی سفیر نے یہ بھی کہا کہ تل ابیب کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا ایران سے کوئی تعلق نہیں اور تہران کو لبنان کے معاملات سے دور رہنا چاہیے، جبکہ ایران اور مزاحمتی حلقے لبنان کی صورتحال کو خطے کی وسیع تر سکیورٹی اور سیاسی صورتحال سے جوڑتے ہیں۔

The post اسرائیل اور امریکہ ایران کو علاقائی طاقت بننے سے روکنا چاہتے ہیں، صہیونی سفیر کا اعتراف appeared first on .

فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے سے ہلاکتیں 37 ہوئیں، 20 ہزار افراد بے گھر
زلزلے کے بعد جاپان سمیت کئی ممالک کی جانب سے سونامی کی تنبیہ جاری کی گئی تھی، تاہم بعد میں خطرہ ٹلنے پر یہ تنبیہ واپس لے لی گئی۔ فلپائن کے دفتر برائے شہری دفاع کی ترجمان جونی کاسٹیلو کے مطابق جنوبی کوٹاباتو کے جنرل سانتوس شہر میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سات لاکھ سے زیادہ آبادی والے اس بندرگاہی شہر میں 12 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں عمارتوں کے منہدم ہونے، ملبہ گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے باعث ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق فلپائن کی قومی پولیس نے ابتدائی طور پر 134 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی، تاہم بعد ازاں زخمیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ سامنے آیا۔

The post فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے سے ہلاکتیں 37 ہوئیں، 20 ہزار افراد بے گھر appeared first on .

ایران اور لبنان کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کا مقصد نیتن یاہو کی سیاسی بقا ہے، صہیونی میڈیا
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار ہارٹز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہمہ گیر جنگ دوبارہ شروع کرنے اور لبنان پر حملوں میں اضافے کی کوششوں کے پس پردہ مقصد داخلی سیاسی بحران سے نکلنا اور وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی اقتدار میں بقا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کو حالیہ عوامی جائزوں میں اپنے سیاسی حریف اور سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے مقابلے میں کم عوامی حمایت حاصل ہے۔ مختلف سرویز سے یہ اشارہ ملا ہے کہ اگر آئندہ دنوں میں انتخابات منعقد ہوں تو نیتن یاہو کو اقتدار سے محروم ہوسکتے ہیں۔

اسی تناظر میں اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیتن یاہو کو آئندہ انتخابات میں شکست کا خدشہ ہوا تو وہ غیر معمولی اقدامات کر سکتے ہیں۔ نیتن یاہو انتخابی عمل کو متاثر کرنے، ہنگامی حالت نافذ کرنے یا کسی نئے محاذ پر کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں تاکہ انتخابات کو مؤخر کیا جا سکے۔

ایہود باراک نے کہا کہ اگر نیتن یاہو کو اپنی شکست یقینی محسوس ہوئی تو وہ ایران، غزہ یا مغربی کنارے میں ایک نئی کشیدگی کو ہوا دے سکتے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات کا مقصد داخلی سیاسی بحرانوں، عدالتی مقدمات اور عوامی دباؤ سے توجہ ہٹانا ہو سکتا ہے۔

باراک نے مزید الزام عائد کیا کہ نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ ممکنہ امن معاہدوں اور غزہ میں قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات میں بھی رکاوٹیں پیدا کیں تاکہ جنگی صورتحال برقرار رہے اور ان کی سیاسی پوزیشن مضبوط ہو سکے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر نیتن یاہو کو بڑھتی ہوئی تنقید اور داخلی سطح پر کمزور ہوتی عوامی حمایت کا سامنا ہے، جس کے باعث بعض مبصرین موجودہ علاقائی کشیدگی کو اسرائیل کی داخلی سیاست سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔

The post ایران اور لبنان کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کا مقصد نیتن یاہو کی سیاسی بقا ہے، صہیونی میڈیا appeared first on .

آبنائے ہرمز سے بحیرہ احمر تک مقاومت کا نیا سکیورٹی حصار قائم ہوگا، جنرل قاآنی
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ یمن کے بروقت اور مقتدرانہ اقدام نے مقاومتی محاذ کی بصیرت اور آمادگی کو ثابت کر دیا ہے، اور اگر ضرورت پیش آئی تو دیگر فریق بھی میدان میں آئیں گے۔

سردار قاآنی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے باب المندب تک اور خلیج فارس سے بحیرۂ احمر تک مزاحمت کا ایک نیا سکیورٹی حصار تشکیل پائے گا۔ خطے میں اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا جواب مقاومتی محاذ کی طرف سے مل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی اہم بحری گزرگاہوں اور تزویراتی راستوں پر موجود مزاحمتی قوتیں حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر اسرائیل اور امریکہ اپنی موجودہ پالیسیوں اور کارروائیوں کو جاری رکھتے ہیں تو انہیں اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سپاہِ قدس کے کمانڈر نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ خطے میں رونما ہونے والے واقعات مزاحمتی قوتوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کا عکاس ہیں۔ یہ اتحاد مستقبل میں بھی علاقائی معاملات پر اثر انداز ہوتا رہے گا۔

The post آبنائے ہرمز سے بحیرہ احمر تک مقاومت کا نیا سکیورٹی حصار قائم ہوگا، جنرل قاآنی appeared first on .

مقبوضہ کشمیر میں تشدد کے بعد پاکستان حکومت کی مشکلات بڑھیں، ڈیوٹی پر جانے سے پولیس جوانوں کا انکار
واضح رہے کہ پی او کے اور گلگت میں تنخواہ اور الاؤنس پاکستان کے دیگر صوبوں کے مقابلے کافی کم دیئے جا رہے ہیں۔ اسی بات کو لے کر 2025 میں 11 ہزار پولیس اہلکار سڑکوں پر اتر آئے تھے۔ ان پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ 2022 کی  پے اسکیل نافذ ہونے کے بعد بھی انہیں 2012 کے حساب سے پیسے دیئے جارہے ہیں۔ ’کشمیر انگریزی‘ کی رپورٹ کے مطابق تنخواہ بھی پولیس اہلکاروں کی ناراضگی کی ایک اہم وجہ ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک کانسٹیبل کی ماہانہ تنخواہ 73 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ اسی طرح سندھ میں تنخواہ کے طور پر ماہانہ  69 ہزار پاکستانی روپے ملتے ہیں۔ وہیں پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ایک کانسٹیبل کی تنخواہ ماہانہ 15,899 پاکستانی روپے ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں تشدد کے بعد پاکستان حکومت کی مشکلات بڑھیں، ڈیوٹی پر جانے سے پولیس جوانوں کا انکار appeared first on .

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی کوششوں کے درمیان لبنان پر اسرائیل کا بڑا حملہ، ٹرمپ کی اپیل بے اثر
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اس جنگ کو علاقائی جنگ میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے پردے کے پیچھے سے مسلسل سفارتی کوششیں کر رہا تھا۔ لیکن اس معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے سے عین قبل ایران نے ایک بہت ہی سخت اور دو ٹوک وارننگ جاری کر دی۔ تہران نے آفیشیل بیان میں واضح طور پر کہا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے کسی بھی طرح کی جارحیت یا دشمنانہ کارروائی جاری رہتی ہے، خاص طور سے جنوبی لبنان میں، تو ایران خاموش نہیں بیٹھے گا اور اس کے بعد اسرائیل کو کہیں زیادہ سنگین اور تباہ کن فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران نے واضح کر دیا ہے کہ اس کے لیے لبنان اور حزب اللہ کی حفاظت اس کی اپنی خودمختاری جتنی ہی اہم ہے۔ وہ اسرائیل کو لبنان میں کھلی چھوٹ دینے کے حق میں ہرگز نہیں ہے۔

The post مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی کوششوں کے درمیان لبنان پر اسرائیل کا بڑا حملہ، ٹرمپ کی اپیل بے اثر appeared first on .

ایران کسی دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گا، صدر پزشکیان کا دوٹوک اعلان
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پیر کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک کی طاقتور مسلح افواج اور ان کی حکومت ایرانی عوام کے حقوق کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کریں گی اور کسی بھی دھمکی کے سامنے جھکیں گی نہیں۔

صدر پزشکیان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی سلامتی اور ایرانی عوام کا امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایران کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے سامنے پسپائی اختیار نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عظیم عوام کے حقوق کا بھرپور طاقت کے ساتھ دفاع کریں گے اور کسی بھی قسم کی دھمکی کے سامنے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ سفارت کاری اور دفاع قومی طاقت کے دو اہم بازو ہیں اور ملک دونوں محاذوں پر متوازن انداز میں اپنی حکمت عملی کو آگے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے نہ میدان چھوڑا ہے اور نہ ہی مذاکرات کی میز کو ترک کیا ہے۔ امید ہے کہ اتحاد، یکجہتی اور دانشمندی کے ساتھ ایران اس مرحلے سے بھی سرخرو ہو کر گزرے گا۔

پزشکیان نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ قومی سلامتی اور ایرانی عوام کا سکون و اطمینان حکومت کی بنیادی ترجیح ہے اور ایران اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ثابت قدم رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے نہ تو عملی میدان سے دستبرداری اختیار کی ہے اور نہ ہی سفارتی کوششوں سے کنارہ کشی کی ہے، بلکہ دونوں راستوں کو قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بیک وقت جاری رکھا ہوا ہے۔

صدر پزشکیان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے اسرائیل کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو اس کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور طاقتور انداز میں دیا جائے گا۔

The post ایران کسی دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گا، صدر پزشکیان کا دوٹوک اعلان appeared first on .