admin, Author at

لبنان کے دفاع میں ایران کا کردار قابل تحسین ہے، بیروت تہران سے تعلقات بہتر بنائے، حزب اللہ کا بیان
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں لبنانی عوام کے دفاع کے لیے ایران کا ردعمل اس بات کا واضح پیغام ہے کہ تہران لبنان کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور عملی سطح پر اپنی وابستگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی حکام کو موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق ازسرنو منظم اور بہتر بنانا چاہیے۔

حزب اللہ نے زور دے کر کہا کہ لبنانی حکام ایران کی جانب سے فراہم کی جانے والی حمایت اور تعاون سے استفادہ کریں تاکہ قومی مقاصد کے حصول میں مدد مل سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کا حالیہ موقف اس یقین پر مبنی ہے کہ خطے اور اس کے ممالک کا استحکام اس بات سے وابستہ ہے کہ تمام فریق جنگ بندی اور دیگر معاہدوں کے تحفظ کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں اور اسرائیل کو ان معاہدوں کی پابندی پر مجبور کیا جائے۔

حزب اللہ کے مطابق لبنان کے جائز حقوق کی حمایت اور اس راہ میں سیاسی و مالی اخراجات برداشت کرنا ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ ایران لبنان کا حامی اور مددگار ہے، نہ کہ لبنان ایران کا۔

تنظیم نے لبنانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی حمایت پر قدردانی کا اظہار کریں اور بیرونی دباؤ یا ہدایات کے تحت تہران کے خلاف توہین آمیز موقف اختیار کرنے سے گریز کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ بیرونی قوتوں کی ہدایات ایران کے جرات مندانہ موقف اور اس کی وفاداری کو متاثر نہیں کر سکتیں، خصوصاً ایسے دور میں جب مفادات کو اصولوں پر ترجیح دی جا رہی ہے۔

حزب اللہ نے بعض حلقوں کی جانب سے اسرائیلی جارحیت روکنے میں ایران کے کردار کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد اور ناقابل قبول قرار دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کا ردعمل یمن کی انصار اللہ کی حمایت کے ساتھ اس مقصد کے تحت سامنے آیا تاکہ امریکہ کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ اسرائیلی جارحیت کی پشت پناہی تمام معاہدوں اور مفاہمتوں کو خطرے میں ڈال دیتی ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ ایران اس بات پر زور دیتا ہے کہ کسی بھی جنگ بندی معاہدے کا اطلاق تمام محاذوں، بالخصوص لبنان، پر ہونا چاہیے۔

بیان کے مطابق خطے میں مزاحمتی قوتوں کی موجودگی اور ان کی طاقت لبنانی ریاست کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ بالواسطہ مذاکرات کے ذریعے اسرائیل کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کرے اور بے گھر ہونے والے شہریوں کی واپسی اور ملک کی تعمیر نو کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان کے اختتام پر ایران کی قیادت، پاسداران انقلاب اور ایرانی عوام کی جانب سے لبنان کے حقوق کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے موقف کو جرات مندانہ اور وفادارانہ قرار دیا۔

The post لبنان کے دفاع میں ایران کا کردار قابل تحسین ہے، بیروت تہران سے تعلقات بہتر بنائے، حزب اللہ کا بیان appeared first on .

فیفا سیکریٹری جنرل اور ایرانی وفد کے درمیان اہم آن لائن مشاورت
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فیفا کے سیکریٹری جنرل میتھیاس گرافسٹروم اور ایران فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کے درمیان میکسیکو پہنچنے کے بعد ایک آن لائن ملاقات ہوئی، جس میں ایران کی ٹورنامنٹ میں شرکت سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وفد ٹورنامنٹ کے لیے میکسیکو کے شہر تیخوانا میں واقع اپنی ٹیم بیس کیمپ میں قیام پذیر ہو چکا ہے۔ اس کے بعد میتھیاس گرافسٹروم اور مہدی تاج کے درمیان آن لائن ملاقات منعقد ہوئی، جو گزشتہ ماہ ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والی تعمیری ملاقاتوں کا تسلسل تھی۔

تہران ٹائمز کے مطابق گفتگو کا محور ایران کی ٹورنامنٹ میں ہموار اور کامیاب شرکت کو یقینی بنانے کے لیے باہمی رابطہ، تعاون اور منصوبہ بندی تھا۔

فیفا کے سیکریٹری جنرل میتھیاس گرافسٹروم نے کہا، مہدی تاج اور میرے درمیان انتہائی مفید اور مثبت گفتگو ہوئی، بالکل اسی طرح جیسے استنبول میں ہماری بالمشافہ ملاقات کے دوران ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا، اب جبکہ ٹیم میکسیکو پہنچ چکی ہے، فیفا ایران فٹبال فیڈریشن کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعاون جاری رکھے گا تاکہ ٹیم اور وفد کے لیے مثبت ماحول فراہم کیا جا سکے اور انہیں میدان میں مقابلہ کرنے کے لیے تمام ضروری سہولیات میسر ہوں۔ ہم آئندہ ہفتوں کے دوران اس تعاون کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

ٹورنامنٹ میں ایران کو گروپ جی میں شامل کیا گیا ہے، جہاں وہ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔

ایرانی ٹیم 21 جون کو لاس اینجلس میں بیلجیم کے مدمقابل ہوگی، جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ 26 جون کو سیئیٹل میں مصر کے خلاف کھیلا جائے گا۔

The post فیفا سیکریٹری جنرل اور ایرانی وفد کے درمیان اہم آن لائن مشاورت appeared first on .

اسرائیلی جنگی کابینہ کا لبنان کے خلاف نیا جارحانہ فیصلہ، لبنان سے راکٹ فائر ہوا تو بیروت نشانے پر
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی جنگی کابینہ نے منگل کے روز ہونے والے اپنے اجلاس میں لبنان کے خلاف ایک نیا فیصلہ منظور کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کابینہ نے منظوری دی ہے کہ اگر لبنان کی سرزمین سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب کوئی راکٹ فائر کیا جاتا ہے تو اسرائیلی فوج بیروت پر حملہ کر سکتی ہے، خواہ اس حوالے سے کوئی سیاسی سمجھوتہ یا معاہدہ موجود نہ ہو۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے اندر اسرائیلی فوجی کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور مختلف علاقوں میں تباہی پھیلانے کے واقعات جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے طور پر بیان کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ نے ماضی میں ایسے اقدامات کے جواب میں لبنان کے اندر اور باہر اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی کابینہ کا یہ فیصلہ اس کے بعد سامنے آیا ہے جب ایران نے خبردار کیا تھا کہ بیروت یا جنوبی لبنان پر کسی بھی حملے کی صورت میں ایرانی مسلح افواج ردعمل دیں گی، کیونکہ ایران کے موقف کے مطابق لبنان بھی تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے شدہ جنگ بندی کے دائرہ کار میں شامل ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے اور لبنان کے محاذ پر صورتحال کے پیچیدہ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

The post اسرائیلی جنگی کابینہ کا لبنان کے خلاف نیا جارحانہ فیصلہ، لبنان سے راکٹ فائر ہوا تو بیروت نشانے پر appeared first on .

صہیونی حکومت کے خلاف ایران اور یمن کے اقدامات قابل تحسین ہیں، شیخ اکرم الکعبی
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک النجباء عراق کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے اسرائیل کے خلاف حالیہ اقدامات پر ایران کی قیادت اور پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کے خلاف ایران کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات نے اسرائیل کو اس کی پالیسیوں پر مؤثر جواب دیا ہے۔

شیخ اکرم الکعبی نے یمن کی مسلح قوتوں کی فوری کارروائیوں کو بھی قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمنی مجاہدین کا بروقت اقدام دشمن کے لیے ایک غیر متوقع اور چونکا دینے والا جواب ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ذلت اور رسوائی ان حکمرانوں کا مقدر ہے جو عالمی طاقتوں کے دباؤ، توہین اور تحقیر کو قبول کر لیتے ہیں اور اپنے قومی وقار کا دفاع نہیں کرتے۔

النجباء کے سربراہ نے بعض عراقی حلقوں کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے عناصر کے ساتھ مفاہمت اور سمجھوتے کی کوششیں بے سود ہیں جن کی سیاست ظلم، بدعنوانی، دھوکے، جھوٹ اور خیانت پر مبنی ہو۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے فریقوں کے ساتھ صرف طاقت اور اسلحے کی زبان ہی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

شیخ اکرم الکعبی نے مزید کہا کہ مزاحمت اور طاقت کے ذریعے دفاع کا راستہ ان کا واضح انتخاب ہے اور وہ کسی بھی صورت اس پالیسی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

The post صہیونی حکومت کے خلاف ایران اور یمن کے اقدامات قابل تحسین ہیں، شیخ اکرم الکعبی appeared first on .

غزہ کی تمام گزرگاہیں فوری کھولی جائیں، اقوام متحدہ کے سربراہ کا مطالبہ
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کے پیش نظر مطالبہ کیا ہے کہ اس محصور علاقے کی تمام گزرگاہیں فوری طور پر کھولی جائیں تاکہ انسانی امداد بغیر کسی رکاوٹ کے متاثرہ آبادی تک پہنچ سکے۔

گوٹرس نے کہا کہ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ضروری ہے کہ انسانی امداد کی ترسیل میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں اور امدادی سامان کی مسلسل اور آزادانہ آمد و رفت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اقوام متحدہ کے 136 اہلکار اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوئے، جن میں سے 80 اہلکار اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزینوں (اونروا) کے تحت غزہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عالمی ادارے کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ تعداد ہے جو کسی تنازع یا دیگر واقعات کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

گوٹرس نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور امن مشن سے وابستہ افراد کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو غیر معینہ مدت تک معطل کر دیا ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی غزہ میں امدادی سامان محدود مقدار میں داخل ہونے دیا جا رہا تھا، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر مکمل عمل درآمد نہیں کر رہا۔

The post غزہ کی تمام گزرگاہیں فوری کھولی جائیں، اقوام متحدہ کے سربراہ کا مطالبہ appeared first on .

ایران نے البانوی وزیراعظم کے الزامات مسترد کر دیے، عوامی احتجاج پر توجہ دینے کا مشورہ
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے البانیا کے وزیراعظم ایڈی راما کی جانب سے ایران کے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے ملک میں جاری عوامی احتجاج اور عوامی مطالبات پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے منگل کے روز سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں البانوی وزیراعظم کے ایران مخالف بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایڈی راما داخلی تنقید اور عوامی ناراضگی کا رخ بیرونی فریقوں کی جانب موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا، پرسکون ہو جائیں جناب وزیراعظم ایڈی راما، یہ معاملہ آپ ہی نے شروع کیا تھا، اس لیے اب آپ کو اس کے نتائج کا سامنا بھی کرنا چاہیے۔

بقائی نے مزید کہا کہ البانوی عوام ایک قدیم تہذیب اور قابل فخر تاریخ کے حامل ہیں اور وہ سچ اور جھوٹ میں فرق کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر البانوی حکومت اپنی قومی خودمختاری کے بارے میں کوئی فیصلہ کرتی ہے تو یہ اس کا اپنا معاملہ ہے، تاہم عوامی غصے اور تنقید کا سامنا کرتے وقت دوسروں کو قربانی کا بکرا بنانا مناسب نہیں۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات پر مبنی طویل بیانات جاری کرنے کے بجائے البانوی وزیراعظم کو اپنے شہریوں کی آواز سننی چاہیے جو سڑکوں پر “بدعنوانی نہیں چاہیے”، “ہم انصاف چاہتے ہیں” اور “راما مستعفی ہو” جیسے نعرے لگا رہے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب البانیا کے وزیراعظم ایڈی راما نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں ایران پر آزادی کے خلاف رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

دوسری جانب البانیا کے دارالحکومت تیرانا میں کئی روز سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ہزاروں افراد وزیراعظم ایڈی راما کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین “البانیا فروخت کے لیے نہیں” کے نعرے کے تحت حکومتی پالیسیوں اور زویرنیک علاقے میں مجوزہ سرمایہ کاری منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جسے عوامی ناراضگی کا ایک اہم سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

احتجاجی مظاہرین وزیراعظم ہاؤس کی جانب مارچ کرتے ہوئے “وقار اور شہری حقوق” کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں، جبکہ “ہماری آواز، ہمارا وقار، ہمارا مستقبل” جیسے نعرے بھی احتجاجی مہم کا نمایاں حصہ بنے ہوئے ہیں۔

The post ایران نے البانوی وزیراعظم کے الزامات مسترد کر دیے، عوامی احتجاج پر توجہ دینے کا مشورہ appeared first on .

کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، جنرل علی جهانشاهی
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جهانشاهی نے ملک کے مغربی سرحدی علاقے میں واقع 71ویں میکانائزڈ پیادہ بریگیڈ ابوذر کے آپریشنل یونٹوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بری فوج کے تمام دستے اپنے سپرد کردہ فرائض کی انجام دہی اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے علاقے میں تعینات یونٹوں کی جنگی اور آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بری فوج کے دستے مکمل چوکس تیار ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل جهانشاهی نے کہا، بری فوج کے جوان مکمل ہوشیاری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور سپریم کمانڈر کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی سالمیت، آزادی اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے آخری قطرۂ خون تک ڈٹے رہیں گے۔

انہوں نے سرحدی علاقوں میں پائیدار سلامتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی صلاحیت، بازدارتی قوت اور آپریشنل تیاری کو مسلسل بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کے مطابق ملک کی سرحدوں کا امن اور استحکام مسلح افواج کی مستقل موجودگی، تیاری اور مؤثر کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

ایرانی بری فوج کے کمانڈر نے 71ویں میکانائزڈ پیادہ بریگیڈ ابوذر کے افسران اور جوانوں کی خدمات، قربانیوں اور جذبۂ ایثار کو سراہتے ہوئے ان کی جنگی صلاحیت، نظم و ضبط اور تیاری کو اطمینان بخش قرار دیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوجی دستوں کی جنگی اور آپریشنل تیاری کو ان کے سپرد کردہ فرائض اور ذمہ داریوں کے مطابق مزید بہتر بنانے کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا۔

دورے کے دوران بریگیڈیئر جنرل علی جهانشاهی نے بریگیڈ کے مختلف آپریشنل شعبوں، عسکری سازوسامان اور جنگی صلاحیتوں کا معائنہ بھی کیا اور یونٹ کی حالیہ سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں کا جائزہ لیا۔

The post کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، جنرل علی جهانشاهی appeared first on .

ممتا بنرجی کے گھر تلاشی لینے پہنچ گئی سی آئی ڈی کی ٹیم
نئی دہلی: منگل کے روز سی آئی ڈی کی ایک ٹیم ترنمول کانگریس کے دفتر اور پارٹی سربراہ کی کالی گھاٹ میں واقع رہائش گاہ پر پہنچی۔ یہ کارروائی مبینہ طور پر ارکانِ اسمبلی کے فرضی دستخطوں کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی۔

اس معاملے کے منظرِ عام پر آنے کے بعد ٹی ایم سی مختلف گروپس میں تقسیم ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کے افسران دوپہر کے وقت 30B ہریش چٹرجی اسٹریٹ میں واقع پارٹی دفتر پہنچے۔ ان کے ساتھ کالی گھاٹ پولیس اسٹیشن کے اہلکار اور خواتین پولیس کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

یہ کارروائی چند روز قبل جاری کیے گئے ان نوٹسوں کے بعد ہوئی جن میں سی آئی ڈی نے اسمبلی اسپیکر کو بھیجی گئی ایک تجویز سے متعلق دستاویزات اور معلومات طلب کی تھیں۔ یہ تجویز مبینہ طور پر بعض ٹی ایم سی ارکانِ اسمبلی کے جعلی دستخطوں کے ذریعے قائدِ حزبِ اختلاف کی منظوری حاصل کرنے سے متعلق تھی۔

اپنے جواب میں ابھیشیک بنرجی نے کہا تھا کہ ارکانِ اسمبلی کے دستخط پارٹی کے مرکزی دفتر 30B ہریش چٹرجی اسٹریٹ میں لیے گئے تھے۔ اسی بیان کی بنیاد پر ہم تحقیقات کے لیے یہاں آئے ہیں۔”تاہم تحقیقاتی ٹیم کو عمارت کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی،جس کے باعث دفتر کے منتظمین اور سی آئی ڈی اہلکاروں کے درمیان مختصر تلخ کلامی بھی ہوئی۔

جعلی دستخطوں کا یہ معاملہ ٹی ایم سی کی 28 سالہ تاریخ کے سب سے بڑے اندرونی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔یہ تنازع اس تجویز کے بعد شروع ہوا جو اسمبلی اسپیکر کو بھیجی گئی تھی جس میں سینئر ٹی ایم سی رکن اسمبلی کو قائدِ حزبِ اختلاف تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

الزام ہے کہ اس تجویز میں کئی ارکانِ اسمبلی کے دستخط جعلی تھے۔ ان الزامات کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی اور سی آئی ڈی نے تحقیقات شروع کر دیں۔اس تنازع کی جڑ اسمبلی انتخابات کے بعد قائدِ حزبِ اختلاف کے انتخاب پر ہونے والی کشمکش میں ہے۔

صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب ٹی ایم سی کے 80 میں سے 58 ارکانِ اسمبلی نے پارٹی قیادت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے پارٹی کے سرکاری امیدوار سوون دیب چٹرجی کے بجائے معطل شدہ رکن اسمبلی رتبرتا بنرجی کی حمایت کی۔

The post ممتا بنرجی کے گھر تلاشی لینے پہنچ گئی سی آئی ڈی کی ٹیم  appeared first on .

حیدرآباد کے 3 بھائی دریائے گوداوری میں غرق۔ نرمل کے باقر میں واقعہ
مدہول 9/جون/ ریاست تلنگانہ حلقہ مدہول باسر میں گوداوری ندی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایک ہی خاندان کے تین بھائی دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد کے کاچی گوڑہ کے چپل بازار علاقے کے چندر شیکھر، رامچندر اور ملیش اپنے اہل خانہ کے ساتھ باسر آئے تھے سرسوتی کے درشن کرنے کے بعد وہ گوداوری ندی میں مقدس ڈبکی لینے کے لیے نیچے گئے وہ غلطی سے ایک گہرے علاقے میں چلے گئے اور ڈوب گئے مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تینوں کی لاشیں نکال لیں۔ بعد ازاں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

پولیس نے عقیدت مندوں کو چوکس رہنے اور خطرناک علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا۔

The post حیدرآباد کے 3 بھائی دریائے گوداوری میں غرق۔ نرمل کے باقر میں واقعہ appeared first on .

سید احمد صوفی صدرنشین صوفی ٹرسٹ کا انتقال
حیدرآباد-9-جون۔(راست) جناب سید احمد صوفی ولد سید عبدالنبی صدرنشین صوفی ٹرسٹ کا بعمر 68سال آج بروز منگل مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ 10th جون بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر جامع مسجد چوک میں ادا کی جاۓ گی۔ مرحوم جناب محمد عفان قادری جنرل سیکرٹری مہر آرگنائزیشن کے حقیقی ماموں ہوتے ہیں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3فرزندان اور2دختران شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات

6300264659

9390692431

پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

The post سید احمد صوفی صدرنشین صوفی ٹرسٹ کا انتقال appeared first on .