میناکشی نٹراجن کے پرچہ نامزدگی مسترد میں نیا موڑ، بی جے پی وزیر کا چونکا دینے والا انکشاف – میناکشی نٹراجن کے خلاف مقدمات کی خبر کانگریس نے ہی دی

بھوپال: مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے لیے کانگریس کی سینئر لیڈر اور تلنگانہ انچارج میناکشی نٹراجن کے نامزدگی پرچے مسترد ہونے کا معاملہ سیاسی طور پر مزید گرم ہوگیا ہے۔ ایک جانب کانگریس کے اعلیٰ قائدین الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اس معاملے میں عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

اسی دوران مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر کلیش وجے ورگیہ کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میناکشی نٹراجن کے خلاف تلنگانہ میں مقدمات درج ہونے کی معلومات بی جے پی کو پہلے سے نہیں تھیں۔ ان کے مطابق یہ معلومات خود تلنگانہ کانگریس کے قائدین کی جانب سے فراہم کی گئی تھیں۔

 

کلیش وجے ورگیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس ہی کی حکومت ہے، اس لیے عوام خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کس نوعیت کے ہیں۔ ان کے اس بیان کے بعد راجیہ سبھا نامزدگی تنازع مزید سیاسی رنگ اختیار کر گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *