وارانسی میں گوشت کی دکانوں پر مکمل پابندی۔غیر مسلم صارفین بھی پریشان

وارانسی میں گوشت کی دکانوں پر مکمل پابندی۔غیر مسلم صارفین بھی پریشان

 

اتر پردیش کے وارانسی میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے اندر گوشت و مچھلی کی دکانوں پر پابندی لگنے اور شہر سے باہر منتقل کرنے کے حکم سے ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس حکم کو گوشت تاجر ناانصافی پر مبنی بتا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی نسلوں سے کیے جانے والے اس کاروبار کے علاوہ ان کے پاس کمائی کا کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔ ایسے میں اگر حکومت ان کو شہر سے باہر کرتی ہے تو اس کا ان کے روزی روٹی پر برا اثر پڑے گا جو کہ نظر بھی آنے لگا ہے۔گوشت تاجروں نے بتایا کہ ان کے نصف سے زیادہ کسٹمر ہندو ہیں اور وہ بھی دکانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے فیصلہ سے ناراض ہیں۔ مقامی مسلمانوں نے بھی وارانسی میونسپل کارپوریشن کے فیصلہ کو غلط ٹھہرایا اور بتایا کہ بڑی گوشت کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اس طرح کے فیصلے لیے گئے ہیں۔ ایک تاجرنے بتایا کہ اس سے نہ صرف پولیس کا استحصال بڑھے گا بلکہ جگہ جگہ پر چیکنگ اور گائے کے گوشت کے نام پر وصولی بھی شروع ہو جائے گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں مذہبی اور روحانی شناخت والے کاشی شہر میں گوشت اور مچھلی کے کاروبار کو لے کر اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے اجلاس عام کی میٹنگ میں شہر کے اندر چلنے والی ان دکانوں کو مرحلہ وار طریقے سے شہر کی سرحد کے باہر منتقل کرنے پر اتفاق قائم ہوا ہے۔ میداگن واقع ٹاؤن ہال میں میئر اشوک کمار تیواری کی صدارت میں منعقد میٹنگ کے دوران اس تجویز پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا۔ ایوان میں شہر کی ترقی، قبضہ ہٹانے صفائی نظام اور مفاد عامہ سے جڑے مختلف موضوعات پر بحث ہوئی جن میں گوشت اور مچھلی مارکیٹ کو شہر کے باہری حصوں میں منظم کرنے کا ایشو اہم رہا۔اس بارے میں سٹی کمشنر ناگ پال نے ایوان کو بتایا کہ منصوبہ کے پہلے مرحلہ کے تحت 5 مقامات کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ان میں رام نگر، سوج آباد، گنیش پور، اولیش پور اور شیوپور علاقے شامل ہیں۔ یہ سبھی جگہ شہر کے باہر واقع ہیں، جس سے لوگو کو خریداری کے لیے کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *