حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش – نشیبی علاقے ڈوب گئے، ٹریفک نظام درہم برہم

حیدرآباد میں شدید بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے گاڑی چلانے والوں اور پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

پنجہ گٹہ، خیریت آباد، بنجارہ ہلز، یوسف گوڑہ، ٹولی چوکی، فلم نگر، امیرپیٹ، ایس آر نگر، ایراگڈہ اور صنعت نگر سمیت کئی علاقوں میں بارش جاری ہے، جس کے باعث متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ بعض مقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

 

دفاتر اور تعلیمی اداروں سے گھروں کو واپس جانے والے افراد کو بھی شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کے پیش نظر جی ایچ ایم سی کا عملہ الرٹ ہو گیا ہے اور پانی جمع ہونے والے علاقوں میں امدادی اقدامات کے ساتھ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید درمیانی سے شدید بارش کا امکان ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور پانی سے بھرے علاقوں کے قریب احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *