
مولاناحافظ قاضی سید عبیداللّٰہ ہاشمی کا گورنمنٹ نائب قاضی گنڈی پیٹ منڈل کی حیثیت سے تقرر ۔
رنگاریڈی 9جون (نامہ نگار )جناب مولوی حافظ قاضی سید افتخار علی قادری ( صدر قاضی شمس آباد حکومت تلنگانہ) سنٹر ایکٹ نمبر 12 آف 1880 کے سیکشن 3 تحت اپوائٹمنٹ GO آڈر کے تحت مولوی قاضی حافظ سید عبیداللہ ہاشمی نظامی قادری(ابن الحاج مولانا مفتی حافظ سید رؤف علی قادری نظامی ملتانی صاحب حفظہ اللہ)کو عہدہ نائب قاضی گنڈی پیٹ منڈل, درگاہ خلیج خان ، سن سٹی،گنڈی پیٹ ، بیراری گوڑہ، بنڈلہ گوڑہ جاگیر گندم گوڑہ گنگورتھی حیدر شاہ کورٹ خانہ پور قسمت پور کوکاپیٹ منچی ریولا نارسنگی پیرم چیرو) کیلئے الحمدللہ اپنا گورنمنٹ نائب قاضی تقرر کیاگیا۔
مذکورہ تمام علاقے کے مساجد ، فنکشن ہالس ، بینکوئیٹ ہالس اور مذکورہ علاقے کے دیگر مقامات پر نکاح کیلئے قاضی صاحب سے 9391436058 91+ اس نمبر پر رابطہ کریں۔ واضح رہیکہ مولانا حافظ قاضی سید عبیداللّہ ہاشمی کو نائب قاضی کا عہدہ ملنے پر رشتہ دار اور دوست واحباب نے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی_
