تلنگانہ کے انجینر ان چیف بالو نائک کے مکانات پر اینٹی کرپشن بیورو کے دھاوے – سونے کے بسکٹ ؛ لاکھوں کے زیوارت اور نقد رقم

حیدرآباد:  تلنگانہ کے محکمہ روڈس اینڈ بلڈنگس کے انجینئر اِن چیف جے بالو نائک کے  اثاثوں کے خلاف تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان سے منسلک متعدد جائیدادوں پر دھاوے شروع کر دیے ہیں۔ ان دھاووں کے دوران سونے کے بسکٹ بھی برآمد ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق، معلوم ذرائع آمدنی سے زائد اثاثے جمع کرنے کے الزامات کے تحت جے بالو نائک کی مدھاپور میں واقع رہائش گاہ سمیت 11 مقامات پر تلاشی لی جا رہی ہے۔

 

بالو نائک پر طویل عرصے سے یہ الزامات عائد ہوتے رہے ہیں کہ وہ کنٹریکٹرس سے کمیشن وصول کرتے تھے، مخصوص کمپنیوں کو کنٹریکٹ دلوانے میں ترجیح دیتے تھے اور ریاست بھر میں اثر و رسوخ کا وسیع نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا۔

 

کارروائی میں شامل حکام کے مطابق اب تک سامنے آنے والے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی مالیت کافی زیادہ معلوم ہو رہی ہے، جس کی مکمل تفصیلات مرتب کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

 

اے سی بی کی تلاشی کارروائیاں دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ برآمد شدہ اثاثوں اور دستاویزات کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *