ایران کسی دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گا، صدر پزشکیان کا دوٹوک اعلان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پیر کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک کی طاقتور مسلح افواج اور ان کی حکومت ایرانی عوام کے حقوق کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کریں گی اور کسی بھی دھمکی کے سامنے جھکیں گی نہیں۔

صدر پزشکیان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی سلامتی اور ایرانی عوام کا امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایران کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے سامنے پسپائی اختیار نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عظیم عوام کے حقوق کا بھرپور طاقت کے ساتھ دفاع کریں گے اور کسی بھی قسم کی دھمکی کے سامنے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ سفارت کاری اور دفاع قومی طاقت کے دو اہم بازو ہیں اور ملک دونوں محاذوں پر متوازن انداز میں اپنی حکمت عملی کو آگے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے نہ میدان چھوڑا ہے اور نہ ہی مذاکرات کی میز کو ترک کیا ہے۔ امید ہے کہ اتحاد، یکجہتی اور دانشمندی کے ساتھ ایران اس مرحلے سے بھی سرخرو ہو کر گزرے گا۔

پزشکیان نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ قومی سلامتی اور ایرانی عوام کا سکون و اطمینان حکومت کی بنیادی ترجیح ہے اور ایران اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ثابت قدم رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے نہ تو عملی میدان سے دستبرداری اختیار کی ہے اور نہ ہی سفارتی کوششوں سے کنارہ کشی کی ہے، بلکہ دونوں راستوں کو قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بیک وقت جاری رکھا ہوا ہے۔

صدر پزشکیان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے اسرائیل کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو اس کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور طاقتور انداز میں دیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *